ملک عاصم اعوان کی ہدایت پر ملک سیف اعوان کی میجر طاہر صادق کی عیادت

ملک عاصم اعوان کی ہدایت پر ملک سیف اعوان کی میجر طاہر صادق کی عیادت

چیف آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی و کو آرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 5 ملک عاصم اعوان کی ہدایات پر آر آئی سی راولپنڈی میں قائد کی عیادت کیلئے گئے

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز )چیف آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی و کو آرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 5 ملک عاصم اعوان کی ہدایات پر میجر گروپ کی سوشل میڈیا ٹیم کے متحرک رکن اور سینئر نائب صد ر تحصیل جنڈ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ملک سیف اعوان کی آر آئی سی راولپنڈی میں قائد میجر گروپ و ایم این اے میجر طاہر صادق کی عیادت کی اس موقع پر سابق ایم این اے زین الٰہی اور سابق چیئرپرسن ضلع اٹک محترمہ ایمان طاہر سے بھی ملاقات کی۔ضلع بھر سے سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات و عوام کی طرف سے ان کی صحت و تندرسی کیلئے دعا کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انہیں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی ،ان کی صحت الحمد اللہ کافی بہتر ہے  اور جلد وہ جلد ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے ۔

 

یاد رہے کہ چیف آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی و کو آرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 5 ملک عاصم اعوان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے قائد میجر طاہر صادق کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔