ریسرچ کلچر کا فروغ انتہائی اہم اور قوم و ملک کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مسعود اختر

 ریسرچ کلچر کا فروغ انتہائی اہم اور قوم و ملک کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مسعود اختر

 ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز ہی ریسرچ میں مضمر ہے، شعبہ نفسیات کے ریسرچ سکالرز کیلئے ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے، ڈاکٹر نوید ریاض

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ریسرچ کلچر کا فروغ قوم و ملک کی ضرورت اور ریسرچ سکالرز کیلئے چیلنج ہے، ملک و قوم کی ترقی اور تعلیم کے میدان میں بہتری کیلئے ریسرچ کلچر کا فروغ انتہائی اہم ہے، ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز ہی ریسرچ میں مضمر ہے، شعبہ نفسیات کے ریسرچ سکالرز کیلئے ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر نوید ریاض نے یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا میں شعبہ نفسیات ایم ایس کلینیکل سائیکالوجی کے ریسرچ سکالرز کیلئے منعقد کی گئی وَن ڈے ورکشاپ میں کیا، ورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹر اکیڈ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی ہدایات پر ڈاکٹر مسعود اختر نے کیا ۔

 

جبکہ کوآرڈینیٹر محمد قاسم نے ورکشاپ کے تمام انتظامات کیئے ورکشاپ کے ریسورس پرسنز مثالی شہرت اور دسترس رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر یونی ورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر نوید ریاض تھے جنہوں نے ریسرچ سکالرز کو ریسرچ سے متعلق مختلف سٹیج پروسیجر پرابلم ایڈنٹیفکیشن پروپوزل رائٹنگ و دیگر امور سے مکمل آگاہی دی۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے ریسرچ سکالرز نے بھی حصہ لیا اور ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے ریسورس پرسنز اور شعبہ نفسیات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ورکشاپ کے اختتام پر ریسرچ سکالرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔