جہاں تفریحی مقام آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں،ڈپٹی کمشنر اٹک

جہاں تفریحی مقام آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں،ڈپٹی کمشنر اٹک

 تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں تفریحی ماحول مہیا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی ذمہ داری بھی ہے، علی عنان قمر

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ جن ملکوں میں تفریحی مقام آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں تفریحی ماحول مہیا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی ذمہ داری بھی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اٹک کامرہ روڈ پر واقعہ پیپلز کالونی کے فیملی پارک میں پی ٹی آئی کی ضلعی صدر برائے خواتین سابقہ لیڈی کونسلر مسز جعفری کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جھولے نصب کرنے کی افتتاحی تقریب میں موجود معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران اصغرسندھو ، چیف سنیٹری انسپکٹر عامر خان ، سابق سوشل ویلفیئر آفیسر خالد صبا، فر حت ناز ، معروف سماجی کارکن سیدرضا حیدر نقوی ، راضی خان ، طارق محمود کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

 

 ڈی سی اٹک نے کہا کہ بچوں میں تفریحی رجحان پیدا کرنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے میڈم جعفری نے یہ اقدام اٹھایا انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھ کر عوام کو اچھا ماحول مہیا کرنا ہے اس موقع پر موجود معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی کاوشوں ، محنت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ضلع اٹک میں ہمیں ایک ایسے آفیسر کی سربراہی میسر آئی ہے جو ہر ادارے کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف عمل ہے