گندم بحران حکمران جماعت کا پیدا کر دہ ہے ، خان آصف حیات خان

گندم بحران حکمران جماعت کا پیدا کر دہ ہے ، خان آصف حیات خان

حکومت نے سرمایہ داروں مل مالکان اور مافیا کے مفادات کیلئے کسانو ں سے گیارہ سو روپے میں خریدی گئی گندم عوام کو 22سو روپے من دے رہے ہیں،ضلعی صدر پی پی پی پی

فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ویب)پاکستان پیپلزپارٹی کسان ونگ کے ضلعی صدر خان آصف حیات خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جبکہ موجودہ حکومت نے سرمایہ داروں مل مالکان اور مافیا کے مفادات کیلئے کسانو ں سے گیارہ سو روپے میں خریدی گئی گندم عوام کو 22سو روپے من دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ گندم بحران حکمران جماعت کا پیدا کر دہ ہے کروڑوں نوکریاں دینے لاکھوں گھر دینے ڈیزل پٹرول بجلی سوئی گیس سستی فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے مہنگائی بے روزگاری نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں لوگ بھوک و افلا س کے مارے خود کشیاں کرنے اور اپنے ہی بچوں کو قتل کر رہے ہیں جس کا حساب بہر حال ان ظالم بے رحم اناڑی نا اہل حکمرانوں کو دینا ہو گا انھوں نے کہا کہ چور ڈاکو کاچورن کتنا عرصہ بکے گا چور ڈاکو لٹیرے کے نعرے سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں حکمرانوں کے پاس کوئی ٹھوس اور واضع پروگرام نہیں ہے ان کی نا اہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

 

 ڈیڑھ دو سال ایک ٹکے کا ترقیاتی کام نہیں ہوا بیو ر و کر یسی کو قصائی بنا کر عوام کی چمڑی ادھیڑنے پر لگا دیا گیا ہے۔ہر شہر میں انتظامیہ لوگوں کو بلیک میل کر کے حکمرانوں کے ذمہ کام عوام سے لے رہی ہے انھوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذاریاں اور اپنے وعدے بھول چکے ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکومت سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مہنگائی بے روزگاری بیوروکریسی کے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی اور پھر شہر شہر گلی گلی دم مست قلندر ہو گا اور حکمرانوں کو بھاگنا پڑے گا ۔