چوہدری شجاعت،چوہدری وجاعت، جمشید الطاف و دیگر کی میجر طاہر صادق کی عیادت

ایم این اے میجر طاہر صادق کی عیادت کیلئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات آمد
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب)پنجاب کے معروف سیاستدان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جنرل ( ر ) اظہر کیانی کی زیر نگرانی کامیاب اینجو گرافی ہوئی ان کے بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی کے مطابق 3 روز قبل وہ وہاں ایڈمیٹ ہوئے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کی اینجو گرافی کی گئی میجر طاہر صادق روبصحت ہیں اور ان کی طبیعت بڑی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ان کی عیادت کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم سربراہ مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین جو ان کے برادر نسبتی بھی ہیں نے ان کی عیادت کی اور کافی دیر ان کے پاس بیٹھے رہے دیگر عیادت کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین شامل ہیں عیادت کیلئے آنے والے تمام مہمانوں کو سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ، سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 محترمہ ایمان طاہر ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری وسیم گلزار، سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 محمد زین الہٰی فرداً فرداً میجر طاہر صادق کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ۔
دیگر عیادت کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، وفاقی سیکرٹری حامد علی خان، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، چنگیز خان آف حضرو ، کرنل امیر افضل ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال شفقت خان طاہر خیلی ، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت علی خان ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، ملک شیر خان آف کوٹ گلہ تلہ گنگ ، مرزا شاہد ندیم بیگ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبد الحمید خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، سردار وسیم امتیاز خان ، سابق چیف آفیسر سردار شبیر خان ، حاجی افتخار احمد خان آف جھنگ ، نامہ نگار نوائے وقت فتح جنگ عدیل افضل خان ، رہنما میجر گروپ ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، بریگیڈیئر ڈاکٹر راحیل اظہر ، حسنین رضا خان، ٹھیکیدارملک عثمان عظیم آف دکھنیر، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سینئر کوآرڈینیٹر میجر گروپ تنظیم اقبال ہاشمی پاشی اور ضلع بھر سے معززین کی کثیر تعداد ہسپتال میں پہنچی اور سب نے مل کر اپنے محبوب قائد میجر طاہر صادق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
