پیپلزپارٹی کو پورے ڈویژن میں موثر قوت بنائینگے،قربان علی

سردار سلیم حیدر خان کی قیادت اور راہنمائی میں پیپلز پارٹی کو منظم کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گا ،معاون خصوصی سردار سلیم حیدر
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سردار سلیم حیدر خان کی قیادت اور راہنمائی میں پیپلزپارٹی کو اٹک سمیت پورے پنڈی ڈویژن میں بھر پور منظم اور ایک بار پھر سب سے بڑی جمہوری سیاسی قوت بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کے معاون خصوصی خان قربان علی خان نے پارٹی قائدین کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف ظہرانے میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہرانے میں ضلعی صدر اشعر حیات خان،ضلعی صدر کسان ونگ خان آ صف حیات خان،تحصیل صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ، ما سٹر آزاد ،سردار عمران حیدر مہورہ اور دیگر شریک تھے۔ خان قربان علی خان نے کہا کہ وہ سردار سلیم حیدر خان،ضلعی صدر اشعر حیات خان اور خان آصف حیات خان کے مشکور ہیں جنھوں نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حید ر خان کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو عوامی سطح پر بھر پور طریقے سے منظم کرنے پارٹی عہدیداروں کارکنوں سے بہتر انداز میں رابطہ رکھنے اور تنظیمی معاملات پر کارکنوں کی مشاورت کو ترجیح دینگے انھوں نے کہا کہ حکمران جماعت ناکام ہو چکی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خاموش ہیں اس وقت بلال بھٹو زرداری واحد سیاسی لیڈر ہیں جو عوام کی آواز بن کر ہر فورم پر عوامی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی ہے ان شاء اللہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر غریب عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔
