مہنگائی کا طوفان، اشیائے خورد و نوش کو عوام کی پہنچ سے باہر

مہنگائی کا طوفان، اشیائے خورد و نوش کو عوام کی پہنچ سے باہر

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوںکی موجیں،انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمدکروائے، عوامی و سماجی حلقے

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورد و نوش کو عوام کی پہنچ سے بہت باہر کر دیا ۔ دکاندار غیر میعاری اشیائے خورد و نوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے نرخ مقرر کیے جانے کے باوجود شہری ارزاں داموں اشیائے خورد و نوش لینے پر مجبور۔ عوامی سماجی حلقوں کا اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں مہنگائی نے عوامی مشکلات میں بے انتہا اضافہ کر دیا ہے۔ اٹک شہر اور گردو نواح میں مہنگائی عروج پر، عوام کی مشکلات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب بن گئی ۔ کوئی بعض دکاندار خصوصاً افغانی دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد و نوش مہیا کرنے پر تیار دکھائی نہیں دیتے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورد و نوش کو عوام کی پہنچ سے بہت باہر کر دیا ہے۔ پھلوں کا شمار اب اونچے طبقے کی عیاشی میں ہونے لگا ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ تو اپنے گھر کے لیے دال سبزی لے جانے سے بھی محروم دکھائی دیتا ہے۔

 

خود ساختہ مہنگائی کے باعث مقامی حکومت کی جانب سے جس چیز کے نرخ 70روپے مقرر کیے جاتے ہیں صارفین کو وہی چیز 100 روپے سے کم میں دستیاب نہیں ہوتی۔ دکاندار اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے مہنگے داموں چیزیں ملیںگی تو ہم کس طرح صارفین کو وہ اشیاء کم قیمت میں مہیا کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مہیا کی گئی ریٹ لسٹ پر عمل درآمدکرنا ناممکن ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اربابِ اختیار سے صورتِ حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے تا کہ غریب لوگوں کے گھر کا چولہا جلتا رہے۔