اسلام آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی موٹروے سے بر آمد 

اسلام آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی موٹروے سے بر آمد 

سوزوکی بولان گاڑی موٹروے پولیس کو سڑک کے کنارے ملی جو اسلام آباد کراچی کمپنی سے چوری کی گئی تھی

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) موٹروے پولیس نے ایک روز قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹروے سے بر آمد کرلی تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون برہان کے قریب موٹروے پولیس افسران روٹین کی پیٹرولنگ پر تھے کہ انہوں نے ایک سوزوکی بولان سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی اور مدد کی غرض سے افسران سوزوکی بولان کے قریب گئے تاہم موقع پر کوئی شخص موجود نہیں تھا کافی دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں آیا تو گاڑی کی تلاشی لی گئی تلاشی لینے کے باوجود کوئی قابل ذ کر چیز گاڑی سے بر آمد نہیں ہوئی جس پر موٹروے پولیس افسران نے سوزوکی بولان کو حفاظتی تحویل میں لے کر بیٹ آفس منتقل کیا اور تفتیش شر و ع کر دی کچھ دیر بعد پولیس سٹیشن کر اچی کمپنی کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی ناکہ بندی نوٹ کروائی گئی 

 

جو رات کو کراچی کمپنی پولیس سٹیشن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی ناکہ بندی کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی جس پر گاڑی کا مالک پولیس ملازمین کے ہمراہ کر اچی کمپنی برہان کیمپ آفس میں پہنچا اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد چوری شدہ سوزوکی بولان پولیس کے حوالے کر دی گئی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔