فتح جنگ میں عظیم وشان سالانہ میلاد مصطفی ﷺ و حق باہو کانفرنس

فتح جنگ میں عظیم وشان سالانہ میلاد مصطفی ﷺ و حق باہو کانفرنس

 خصوصی خطاب ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو الحاج محمد نواز القادری نے کیا 

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سالانہ میلاد مصطفی ﷺ و حق باہو کانفرنس اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین سجادہ نشین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو زیر صدارت عکس سلطان الفقر ششم مدظلہ الاقدس الحاج سلطان محمد بہادر عزیز کرکٹ سٹیڈیم فتح جنگ میں انعقاد پذیر ہوا جس میں خصوصی خطاب ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو الحاج محمد نواز القادری نے کیا۔

 

 تقریب میں ملک شاہان حاکمین خان ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، تحصیلدار فتح جنگ ملک نثار احمد ، معروف سیاسی و سماجی شخصیات سردار مظہر علی خان ، سردار ظہیر خان صدقال ، بلال خان بالڑہ ، سابق کونسلر بلدیہ حاجی محمد رفیع ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، محمد احمد بٹ ، محمد احسن بٹ ، عمر عبدالرحمن بٹ کے علاوہ ضلع بھر سے عقیدت مندوں ، مریدین ، معززین علاقہ ، علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے عہدیدران ، کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاقہ بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے نعرہ سلطانیہ سمیت دیگر نعرے لگا کر بڑے اجتماع عام کی فضا ء کو پر نور بنائے رکھا روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو الحاج محمد نواز القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جگانے کیلئے اپنے محبوب ﷺ کو بھیجا ، قرآن نازل کیا اللہ پاک نے انسان کو جگانے کیلئے اولیاء اللہ بھیجے ، انسان کا سب سے پہلا دشمن شیطان ہے ہماری دشمن کے ساتھ دوستی ہو چکی ہے شیطان ازلی دشمن ہے اس کے ساتھ ہم نے دوستی بنائی ہوئی ہے دنیا کی ناجائز محبت ، مال و دولت یہ بھی انسان کی دشمن ہے انسان کی نجات کیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک کو نازل کیا ، نبی اللہ کی خبر دینے والے کو کہتے ہیں ہم نے قرآن کی جانب سے اللہ کی دعوت کو بھلا دیا اور صرف جنت ، اس میں حوریں اور باغات کو یاد رکھتے ہیں منافق کافر سے بدتر ہے کئی منافقین نے کلمہ پڑھا تاہم دل سے اسلام قبول نہیں کیا اور منافق ٹھہرے خدا بندے کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے امت مسلمہ کی نجات شریعت محمدی اور نفاذ اسلام میں ہے طاقتور ہونے کے باوجود دنیا بھر کے مسلمانوں کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ اسلام سے دوری، رحمت کائنات حضرت محمد ﷺ کے اسوہَ حسنہ پر عمل نہ کرنے میں ہے آج بھی امت مسلمہ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے حضرت عمر کے دور میں 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی حکومت کی یاد تازہ کر سکتی ہے

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھی مسلمان کاروبار میں امانت، دیانت، جھوٹ سے پرہیز، قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر اور نماز پنجگانہ کی پابندی کر کے خلفائے راشدین کے دور کی یاد تازہ کر سکتے ہیں اور مخیر مسلمان ہر سال زکوۃ نکال کر اسے مستحق تک پہنچاہیں تو حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دور کو واپس لایا جا سکتا ہے کہ جب زکوۃ دینے والے جھولیاں بھر کر آوازیں لگایا کرتے تھے اور زکوۃ لینے والے ناپید ہو گئے تھے یہ اسلام کی اصل روح ہے واقعہ کربلا ہمارے ایمان کا حصہ ہے صرف آنسو بہانہ کافی نہیں حضرت امام حسین اور ان کے دیگر اہل خانہ کی قربانیوں کا مقصد اسلام کا فروغ تھا اور آج ہم حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کے فرمودات سے کوسوں دور جا چکے ہیں اللہ تعالیٰ نے نبی آخر زماں حضرت محمد ﷺ کو بے پناہ اوصاف اور خوبیوں سے نوازا جن میں سے ایک اللہ سے ملانے والا شاہد بھی ہے جس کا مطلب وہ تمام حقیقت سے واقف اور شاہد تھے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اس بات کی اجازت دی کہ وہ انسانیت اور مخلوق کو اللہ سے ملوائیں خدا کے راستے میں شہادت پانے والے شہید سے جب اس کی خواہش پوچھی گئی تو اس نے ایک ہی بات کہی کہ مجھے تیری جنت میں مزہ نہیں آ رہا مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دے تاکہ میں بار بار تیری راہ میں شہید ہو کر تیرا دیدار کر سکوں جو مزہ تیری راہ میں شہید ہونے کا ہے وہ کسی چیز میں نہیں دنیا مومن کیلئے قبر ہے حضرت یوسف ;174; کی خوبصورتی پر مصر کی عورتوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لیں اور خدا نے حضرت محمد ﷺ کو یہ مقام عطاء کیا کہ ان کے نام پر ہر مسلمان اپنی گردنیں کٹوانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور شہادت ہر مومن مسلمان کی آرزو ہے غار ثور میں حضرت ابو بکر صدیق ;230; نے تین دن حضور ﷺ کی رفاقت میں گزارے جس پر انہیں جو مقام ملا وہ قیامت تک کیلئے ایک مثال بن چکا ہے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی شریعت ، آپ ﷺ کے خلفائے راشدین ، صحابہ کرام ، اہل بیت اور اولیائے کرام کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں تو اسی میں راہ نجات ہے اختتامی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو ;231; عکس سلطان الفقر ششم مدظلہ الاقدس الحاج سلطان محمد بہادر عزیز نے کرائی ۔