Tue
28
Apr
2026

جنڈ (ڈیلی اٹک نیوز ویب)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر28 جنوری بروز منگل،صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی ہال جنڈ میں کھلی کچہری منعقد کر یں گے، جس میں عوامی مسائل سنیں جائیں گے اور موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔ کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکموں کے افسران شر کت کر یں گے۔
جس کے بعد ڈی سی اٹک تحصیل جنڈ کے صحافیوں سے بلد یہ کے دفتر میں ملاقات بھی کر یں گے۔
الیکٹر ونک ،پر نٹ اور سوشل میڈیا کے معزز ارکان کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔
