Sun
10
May
2026
فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) صحافت پیغمبری شعبہ ہے فتح جنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد صحافت کی حمایت کی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سردار ناصر خان بنگو نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناصرخان بنگو نے کہا کہ ہماری جماعت آزادی ِ صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
موجودہ حکومت اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئے روز میڈیا پر نئی نئی پابندیاں لگانے کی کوشش کرتی رہتی ہے مگر انکی بھونڈی حرکت کامیاب نہیں ہوگی۔
