حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، لالہ ملک ریاض، لالہ محمد نوازش

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، لالہ ملک ریاض، لالہ محمد نوازش

 نااہلی کی وجہ سے پہلی بار عوام آٹے کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہی ہے، پیپلز پارٹی فتح جنگ 

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے وزیر اعظم ہائوس اور گورنر ہائوس کو یونیورسٹیاں بنانے والو ں گاڑیاں اور بھینسیں فروخت کرنے کے بعد گندم بھی بیچ کر اربوں روپے کما لیے اور انکی نااہلی کی وجہ سے پہلی بار عوام آٹے کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری فنانس لالہ ملک محمد ریاض اور بانی رہنما لالہ محمد نوازش نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے ٹماٹر پھر آٹا غائب کرنے کے بعد اب کرپٹ حکومتی ٹولہ چینی اور دالوں کے پیچھے پڑ گیا ہے بجلی،گیس اور پٹرول کے ریٹ بڑھنے سے عام آدمی کیلئے دو وقت کا چولہا جلانا محال ہوچکا ہے۔

 

 بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہیں ہیں نہتے کشمیری ظلم و بربریت کی آگ میں جل رہے ہیں ۔