سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر آخری مراحل میں،جلد کھول دیا جائیگا، ملک خرم حیات 

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سپورٹس کمپلیکس حسن ابدال کا دورہ کر رہے ہیں،مشیر وزیراعظم برائےماحولیات ملک امین اسلم کےکو آرڈینیٹر ڈاکٹر ملک خرم حیات بھی ہمراہ ہیں

 بوائز ڈگری کالج ،سپورٹس کمپلیکس اور 1122سمیت تمام نا مکمل کام جلد مکمل کیے جا رہے ہیں،کو آرڈینیٹر ملک امین اسلم 

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ویب)حسن ابدال کے مسائل حل کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سپورٹس کمپلیکس کا کام چند دنوں میں مکمل کر کے نوجوانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر ملک خرم حیات نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس حسن ابدال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم کی جانب سے تحصیل حسن ابدال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جن کی روشنی میں بوائز ڈگری کالج ۔سپورٹس کمپلیکس اور 1122سمیت تمام نا مکمل کام جلد مکمل کیے جا رہے ہیں۔ 

 

تا کہ ان منصوبوں سے عوام کو فائدہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس اگلے چند روز میں کھول دیا جائے گا جس کا افتتاح ملک امین اسلم خود کریں گے۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے سپورٹس کمپلیکس حسن ابدال کو 10دن کے اندر اندر عوام کے لیے کھولنے کا حکم دیا تھا۔