استحکام پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے، لالہ سرور خان

چنگیز خان گروپ کی عوام کیلئے خدمات ہیں اور ہماری خدمات ہمارا جان ومال دونوں چنگیز خان کیلئے حاضر ہیں
حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) چنگیز خان گروپ کے سرگرم راہنما لالا سرور خان نے کہا ہے کہ چنگیز خان گروپ کی طرف سے افواج پاکستان اور استحکام پاکستان ریلی میں یونین کونسل حمید سے بھرپور شرکت کرینگے چنگیز خان گروپ کی عوام کیلئے خدمات ہیں اور ہماری خدمات ہمارا جان ومال دونوں چنگیز خان کیلئے حاضر ہیں ایم این اے ،صوبائی اسمبلی سمیت تحصیل ناظم کے علاوہ جس بھی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے ہم ان کیساتھ ہیں جینا مرنا چنگیزخان گروپ کیساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا لالا سرور خان نے کہا کہ 30جنوری استحکام پاکستان ریلی میں یوسی حمیدسے اپنے گروپ ،دوست احباب اور برادری کے سرکردہ راہنمائوں کیساتھ بھرپور شرکت کرینگے۔ چنگیز خان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے چنگیز خان نے ہمیشہ چھچھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے ہر پلیٹ فارم پر چنگیز خان نے چھچھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے چنگیز خان عوامی خدمت کیلئے حاضر ہیں ہم ان کے ہر موڑ پر شانہ بشانہ رہیںگے۔
انہوںنے کہا کہ چنگیز خان جیسے محب وطن اور عوامی خدمت سے سرشار لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ہی عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے ہمارا ہر ممکن تعاون اور حمایت چنگیز خان ساتھ ہمیشہ رہیگا انہوںنے کہا کہ 30مارچ کو ہونیوالے استحکام پاکستان ریلی میں یونین کونسل حمید سے بھرپور شرکت کرکے افواج پاکستان کیساتھ اظہا ریکجہتی کا اظہارکرینگے ۔
