فتح جنگ ،شاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ1 شخص جاں بحق

فتح جنگ ،شاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ1 شخص جاں بحق

 شاہ پور ڈیم کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی سامنے سے آتی سوزوکی وین کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) خونی روڑ کے نام سے مشہور ترنول فتح جنگ روڑ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ، تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سے آنے والی مرغیوں سے لوڈ سوزوکی وین جو تیز رفتاری اور بارش میں سٹرک پر پھسلن کے باعث سامنے سے آنے والے ڈمپر سے جاٹکرائی حادثہ میں سوزوکی ڈرائیور 30 سالہ احسن سکنہ اٹک شہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سوزوکی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھا 30 سالہ مرتجز ولد ثقلین شاہ شدید زخمی ہو گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کو موبائل پیٹرولنگ پولیس حطار نے ریسکیو 1122 فتح جنگ کی مدد سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا ۔

 

جہاں سہولیات کے فقدان کے سبب زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ٹرک ڈرائیور حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پیٹرولنگ پولیس حطارکے عملہ نے حادثہ کے باعث ٹریفک بلاک ہونے کے سبب دونوں اطراف کی گاڑیوں کو جن کی وجہ سے روڑ بلاک ہوگئی تھی ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا ۔