اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا دورہ ہائی سکول نمبر 2، ریکارڈ چیک کیا

بہترین تعلیمی کارکردگی پر ہیڈ ماسٹر محمد مسکین کو زبردست خراج تحسین ، طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا دورہ ہائی سکول نمبر 2، ریکارڈ چیک،بہترین تعلیمی کارکردگی پر ہیڈ ماسٹر محمد مسکین کو زبردست خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محسن اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز) نمبر دو کا دورہ کیا ہیڈ ماسٹر ملک محمد مسکین کی قیادت میں سٹاف اور طلبہ نے ان کا شانداراستقبال کیا انھوں نے ماڈل کلاسز کے بچوں سے سوالات بھی کئے۔ اور گرین پاکستان کے تحت کی گئی شجر کاری پر سکول کے انچارج ملک محمد مسکین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی انھوں نے ماڈل کلاسز کے طلبہ کی تعلیمی اہلیت اور ایک سرکاری تعلیمی ادارہ میں بہترین تعلیمی معیار کو بھی سراہا سکول میں بہترین ڈسپلن او ر طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا سکول سٹاف اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
انھوں نے کہا کہ ملک محمد مسکین نے گورنمنٹ تعلیمی ادارے کو کسی بھی اعلیٰ پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے ہم پلہ بنا دیا ہے جو ان کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
