وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، صوبائی حکومت کے الزامات پر گفتگو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ نے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے عائد الزامات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کی جس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت  کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کلیم امام نے سندھ حکومت کی طرف سے عائد الزامات اور سندھ پولیس کی کارکردگی سمیت حکومت سندھ کے افراد کے خلاف جاری کارروائیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔