اٹک،5 فروری کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر

اٹک،5 فروری کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر

 تمام متعلقہ محکموں کو خصوصی ہد ایات جاری ، ضلع بھر میں ریلیاں ، خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی، علی عنان قمر

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کے مطابق 5 فروری کو کشمیر ڈے بھر پور انداز میں منا یا جائے گا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکموں کو خصوصی ہد ایات جاری کر دی گئی ہیں کشمیر ڈے کی تقریبات میں زندگی کے ہر شعبہَ سے تعلق رکھنے والے افراد شر کت کریں گے ضلع بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اورخصوصی تقار یب منعقد کی جائیں گی جس میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بات کی جائے گی ۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تقریبات میں شر کت یقینی بنا کر کشمیر ی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں ۔