اٹک میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت نالیوں کی صفائی جاری

ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمر کی ذاتی دلچسپی کے ثمرات آنا شروع ، کئی سالوں سےگندگی سے بھرے نالوں اور نالیوں کی صفائی جاری
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب)ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمر کی ذاتی دلچسپی اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے ثمرات آنا شروع ، اٹک شہر کے گنجان آباد،کمرشل ایریا،فوارہ چوک کے مقام پر کئی سال بعد نالیوں کی صفائی کی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔عوامی سماجی حلقو ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک کی تعیناتی سے اٹک کی 20 سالہ تاریخ بدل گئی ہے۔فوارہ چوک اٹک کے دونوں اطراف میں نالیاں گندگی سے بھری ہوئی تھیںجن کے سبب ہوٹلوں میں بیٹھنے والے اور گزرنے والے راہ گیر وں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھااور ہر وقت بدبو آتی رہتی تھی۔
اس سے پہلے بلدیہ اٹک کا عملہ روڈ کی صفائی تو کرتے تھے مگر نالیاں جوں کی توں پڑی رہتی تھیں۔نالیوں کی صفائی سے جہاں ہوٹل مالکان اورتاجربرادری نے تشکر کا اظہار کیا وہاں شہریوں نے بھی ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمر اور بلدیہ اٹک کے عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
