پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے، ڈپٹی کمشنر اٹک

ایک صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ،علی عنان قمر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی اس موقع پر تعلیم ،صحت ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو آمدہ پولیو مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی اس سلسلے میں تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکمہ جات اس اہم مہم میں اپناکر دار ادا کریں گے ۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ایک صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور خصوصاً محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کر کے کامیاب بنائیں ۔
