تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ محلہ محمود آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد 

 تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ محلہ محمود آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد 

ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوصدر سرکل عبدالرحمان نےکچہری میں مسائل و شکایات سنیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوصدر سرکل عبدالرحمان نے تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ محلہ محمود آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوصدر سرکل عبدالرحمان  کے سامنے پیش کیں جن کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی گلفراز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔

 

 ڈی ایس پی اٹک ملک عبدالرحمٰن نے اہلیان علاقہ کو بتایا کہ پولیس گلفراز خٹک کے بیٹے کے قتل کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزموں کو جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملزمان کوجلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کی ڈی پی او خالد ہمدانی کی ہدایت پر اٹک شہر میں ہر جمعۃ المبارک کے دن ہم مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔ اور اس کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے۔