سرکاری سکولوں میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر اٹک

سرکاری سکولوں میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر اٹک

 تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کا نظام مزید بہتر ہو گا ہر اس ادارے میں بہتری لانے کا عزم رکھتا ہوں ،علی عنان قمر 

 اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم جلد شروع کیا جائے گا جس سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کا نظام مزید بہتر ہو گا ہر اس ادارے میں بہتری لانے کا عزم رکھتا ہوں جہاں جہاں کوئی کمزوری نظر آتی ہے تا کہ ہم اپنے علاقے میں نمایاں جدید تبدیلیاں لا سکیں انہوں نے یہ بات محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان جن میں ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد سلیم راجہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ای ڈی او ہیلتھ کو اس پروجیکٹ پر کام کرنے کی ہدایت جا ری کر دی ہے اس پروجیکٹ کی ابتدا پر ڈاکٹر جاوید اقبال اور محکمہ ایجوکیشن کے دیگر سربراہان نے اس اقدام کو سراہا۔

 

 ہائی سکول میں بائیومیٹرک سسٹم اقدام اٹھائے جانے والے مالی اخراجات پر ڈی سی او اٹک نے میڈیا کو بتایا کہ نیت صاف اور کچھ کرنے کی جدوجہد ہوتو اسباب اللہ کی ذات بناتی ہے میں پُر عزم ہوں اور انشاء اللہ اس پروجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچائوں گا ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم بھی جاری ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے اب جبکہ جدید ٹیکنالوجی آگئی ہے تو ہمیں یقینََا اس سے مستفید ہونا چاہیے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی سی اٹک کو اٹک کا چارج سنبھالے بہت ہی مختصر ٹائم ہوا ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ ضلع اٹک کے اداروں کی بہتری کے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں تا کہ عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت میں کمی آسکے ۔