Sun
19
Apr
2026

پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز )دی ایکسیلینس پبلک سکول پنڈی گھیب کے سالانہ نتائج سو فیصد رہے، اس سلسلہ میں گزشتہ روز سکول میں تقریب منعقد کی گئی جس میں والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پرنسپل میڈم سائرہ یاسمین نے سال 2019-20ء کے نتائج کا اعلان کیا اور کہا کہ سکول ہٰذا میں ہر تعلیمی سال کے دوران 15 مستحق طلباء و طالبات کو فری تعلیم دی جاتی ہے
انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت ملک سے جہالت کے اندھیرے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
اگر حکومت ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کرے تو ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے آخر میں انہوں نے اول ، دوم اور سوم پوزیشن لینے والے طلبہ میں میں انعامات تقسیم کیے ۔
