Mon
11
May
2026

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجرطاہرصادق جو کچھ روز قبل علیل ہو گئے تھے کی عیادت کی اس موقع پر میجر طاہر صادق کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی زین الہٰی ، سابق چیئرپرسن ضلع کونسل و سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ ایمان طاہر ، سابق مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر خان ترین نے میجر طاہر صادق اور ان کے خاندان کی تحریک پاکستان اور پاکستان کی سیاست سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اٹک میں ان کے انقلابی اقدامات اور تحریک انصاف کو اٹک سے کامیاب کرانے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ۔
