اٹک، ڈیری فارم کی بدبو ، غلاظت سے مکینوں کا جینا محال

اٹک، ڈیری فارم کی بدبو ، غلاظت سے مکینوں کا جینا محال

 پیپلز کالونی بلدیہ کی حدود میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے عقب میں مدرسہ عبداللہ بن زبیر کے سامنے ڈیری فارم بنا ہوا ہے

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) پیپلز کالونی بلدیہ کی حدود میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے عقب میں مدرسہ عبداللہ بن زبیر کے سامنے ڈیری فارم کی بدبو ، غلاظت اور تعفن کے سبب مکینوں کا جینا محال ، موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشیوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید خان ، محمد اعجاز ، حاجی جمیل ، محمد سعید و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سولائز سوساءٹیز میں ضلعی حکومت جہاں ترقیاتی کاموں پر زور دیتی ہے وہاں انسانی صحت کیلئے جان لیوا کسی بھی اقدام کی روک تھام پر بھی زور دیتی ہے تاہم انتہائی قابل افسوس بات ہے کہ درجنوں دفعہ بلدیہ کی حدود کے اندر قائم  ڈیری فارم کو ختم کروانے کے نوٹس کو بلدیہ اٹک کے ارباب اختیار جانے کس مصلحت کے تحت پس پشت ڈال دیتے ہیں ہم نے اور دیگر علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ بلدیہ اٹک کو تحریری طور پر غیر قانونی ڈیری فارم کی بندش کیلئے درخواستیں دیں 

 

تاہم وہ ردی کی ٹوکری کی زینت بن گئیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں ہم نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے پروگرام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر انتظامی افسران کے اقدامات کو دیکھنے کے بعد میڈیا کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا غلاظت ، تعفن اور بیماریوں کی جڑ غیر قانونی ڈیری فارم کو فی الفور یہاں سے ختم کریں یا کسی مضافاتی علاقے میں منتقل کر کے ہ میں غلاظت اور تعفن سے نجات دلائیں کیونکہ عرصہ تقریباً 3 سال سے ہم گائے ، بھینسوں ، بکریوں اور ان کے فضلا ( گوبر ) کے سبب پیدا ہونے والی موذی بیماریوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں بدبو کے سبب نہ دن کو چین ہے اور رات کو سکون سے سو سکتے ہیں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھنے سے قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں بلدیہ اٹک نے بھی اس سلسلہ میں مسلسل چشم پوشی اور چپ سادھ رکھی ہے لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان بارہا دفعہ سروے کرنے کے باوجود بھی مذکورہ ڈیری فارم کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں ہم ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ خود موقع پر آ کر تمام صورتحال کا جائزہ لیں ۔