اسسٹنٹ کمشنر کے حسن ابدال شہر کیلئے اقدامات قابل تحسین، اسد اکبر

عوام کو چاہیے کہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے میں اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہکا ساتھ دیں
حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی جانب سے شہر کے مسائل حل کرنے کے اقدامات قابل تعریف ہیں عوام کو چاہیے کہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے میں ان کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت اسد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ کی جانب سے شہر کو درپیش مسائل حل کرنے اور اس کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جو بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ حسن ابدال کے عوام کو چاہیے کہ وہ ان کا بھر پور انداز میں ساتھ دیں
تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہونے والا آپریشن بغیر کسی تفریق مکمل کیا جائے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کا خاتمہ بے حد ضروری ہے حسن ابدال کے عوام از خودتجاوزات کا خاتمہ کر کے قانون پسند اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں تا کہ ان کے خلاف قانون کو مجبوراََ حرکت میں نہ آنا پڑے ۔
