سابق سینیٹر سردار محمود خان آف محمود آباد اکھوڑی انتقال کر گئے

سابق سینیٹر سردار محمود خان آف محمود آباد اکھوڑی انتقال کر گئے

مرحوم 2 مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین ضلع کونسل ،2004 میںق  لیگ کے دور حکومت میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے قریبی عزیز اور ان کے گروپ سے 2 مرتبہ منتخب ہونے والے 80 سالہ سابق چیئرمین ضلع کونسل اٹک ، سینیٹر سردار محمود خان ایڈووکیٹ آف محمود آباد اکھوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم میجر گروپ کی جانب سے 2 مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثیریت سے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے اور 2004 ء میں مسلم لیگ ( ق ) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اٹک اور تھر پارکر سے بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر شوکت عزیز نے سینیٹ آف پاکستان سے استعفیٰ دیا تو ان کی نشست سے مرحوم سردار محمود خان ایڈووکیٹ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے سینیٹر منتخب ہوئے اور یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے مرحوم انتہائی ملنسار ، دھیمے مزاج کے انسان تھے

 

 اور وہ اکھوڑی کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق کے علاوہ معروف قانون دان بھی تھے ان کا وسیع حلقہ احباب تھا اور کچھ عرصہ سے وہ بیماری کے سبب صاحب فراش تھے اور تقریبات میں بہت کم جاتے تھے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاءوں اکھوڑی آج 5 فروری بروز بدھ صبح 11 بجے ادا کر دی گئی۔ مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے سابق چیف آفیسر بلدیہ و ضلع کونسل سردار طارق محمود خان کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا مرحوم نے اپنے چیئرمین ضلع کونسل اور سینیٹر شپ میں ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی میں سینکڑوں ترقیاتی کام کروائے تھے ۔