Fri
17
Apr
2026

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز)چیف آفیسر سردار آفتاب خان کی زیر سرپرستی ایم سی حضرو کے زیر انتظام 5 فروری کشمیر ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ترجمان پنجاب گورنمنٹ قاضی احمد اکبر اور اسسٹنٹ کمشنرایڈمنسٹریٹر حضرو ملیحہ ایثارتھی جس میں تحصیل حضرو کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
مہمانان خصوصی نے تقریب کے شرکاء سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خطابات کیے اس کے بعد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اور تقریب کے تمام شرکاء کے ساتھ مل کر شہر میں ریلی نکالتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔
