حسن ابدال کو خوبصورت بنانے میں تاجر مدد کریں، اسسٹنٹ کمشنر
عدنان انجم راجہ سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری جمشید اختر و عہدیداران اور زیلی تنظیموںکے صدور اور جنرل سیکرٹری کی خصوصی ملاقات
حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز)حسن ابدال ایک تاریخی شہرہے جسکو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں تاجر مدد کریں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں مرکزی گیٹ بنانے اور بازاروں کو خوبصورت بنانے کے منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری جمشید اختر و عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹری سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں میں موجود نالوں کے اوپر اوائل کیے گئے تھڑے صفائی کے کام میں رکاوٹ بنتے ہیں اس کیے تاجر ازخود انہیں ختم کر کے وہاں لوہے کے جنگلے نصب کریں تاکہ صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر وہاں صفائی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ساتھ موجود 84 دیہات سے خریدار حسن ابدال آتے ہیں
مگر بازار میں آنے والے خریداروں کے لیے پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سیاور نالوں سے اٹھنے والی بدبو کی وجہ سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہر میں خوبصورت ہو گی اور سہولیات دستیاب ہونگی تو کاروبار بھی بہتر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی میری پہلی ترجیح ہے۔جس کی نگرانی میں خود کرونگا۔شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ٹیپو سلطان چوک اور جی ٹی روڈہزارہ روڈ کو خوبصورت بنایا جائیگا اور مکمل لائیٹس لگائی جائیں گی۔اس موقع ہر مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری جمشید آختر نے تمام تاجر برادری کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
