Tue
21
Apr
2026

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔
