عوامی تعاون بغیر صفائی مہم کامیابی نہیں ہو سکتی، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال

عوامی تعاون بغیر صفائی مہم کامیابی نہیں ہو سکتی، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال

حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز) صفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،ایسے لگتا ہے جیسے سالوں بعد یہاں کوئی صفائی کرنے کیلئے آیا ہے ،شہر کے نالوں کی بڑی حد تک صفائی ہو چکی ہے۔

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال عدنان انجم راجہ نے شہر کے بڑے نالے جو پنجہ بازار سے ہوتا ہوا اڈا لاریاں تک جاتا ہے کی صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس صفائی مہم میں 2 ڈیمپر ،2 رکشے ،ایک لوڈر اور 17 سنیٹری ورکرز حصہ لے رہے ہیں انہوں بتایا کہ کھلی جگہوں پر موجود نالوں کی صفائی ہم ایکسیو یٹر کے زریعے کر رہے ہیں لیکن زیادہ جگہیں ایسی ہیں جہاں ایکسیویٹر استعمال نہیں ہوسکتا ،وہاں مجبوراً ہاتھوں سے صفائی کرنا پڑتی ہے ، انہوں نے بتایا کہ میں خود صفائی کے کام کی

 

نگرانی کرتا ہوں ، جسکی وجہ سے مجھے پورے شہر کے حالت سے آگاہی ہے۔،انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے جو ہم کر رہے ہیں ،لیکن صفائی مہم اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی جب تک عوام اس مہم کاحصہ نہیںبنیں گے،عوام کے تعاون کے بغیر ہماری تماتر کوشش ضائع چلی جائے گی اس موقع پر ان کے ساتھ تحصیل آفیسر ذوالفقار علی بٹ ،سینیٹری سپروائزر کامران علی اور سٹاف کے دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔