ڈپٹی کمشنر اٹک کی جنڈ میں کھلی کچہری و دانش سکول کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اٹک کی جنڈ میں کھلی کچہری و دانش سکول کا دورہ

عوام نے اراضی ریکارڈ اور تجاوزات کے خلاف مسائل کے انبار لگا دیئے، علی عنان قمر نے موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے

جنڈ(صدیق فخر سے) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر صدارت تحصیل جنڈ میں کھلی کچری کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت کھلی کچہری میںلوگوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔زیادہ تر مسائل اراضی ریکارڈ اور تجاوزات کے خلاف تھے جس کے حل کے لیے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ لوگوں نے بتایا کہ تحصیل جنڈ کی مرکزی روڈ اور ریلوے روڈ پرتجاوزات مافیا کا قبضہ ہے، ریڑھی اور چنگ چی رکشہ والوں کی وجہ سے ٹریفک سمیت عوام کو بھی گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

 

 

اس سلسلے میں سخت آپریشن اور کارروائی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیا جائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اٹک گورنمنٹ دانش سکول جنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر بھی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے گورنمنٹ دانش سکول جنڈ کا دورہ کیا اور سکینڈ ایئر کے طلباء وطالبات کو لیکچر بھی دیا اور ان کو معاشرے کا کامیاب فرد بننے کے لیے مفید مشورے بھی دیئے۔