Wed
22
Apr
2026

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز)پنڈی فتح جنگ روڈ شاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ، ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پنڈی فتح جنگ روڈ پرشاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، حادثہ روڈ پر کھڑے خراب ٹریلے کی پارکنگ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،
جس میں 25 سالہ موٹر سائیکل سوار عثمان ولد محمد تاج کو اندھیرے میں کھڑا ٹریلا نظر نہ آنے کی وجہ سے پیچھے سے جا ٹکرایا
جس کے باعث عثمان کو سر پر گہری چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا حادثہ میں جاں بحق ہونے والا اٹک پولیس کا کانسٹیبل محمد عثمان تھا جو ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھا۔
