صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے،علی عنان قمر

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے اجلاس کی صدار ت کی۔اس موقع پر تعلیم ،صحت ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو آمدہ پولیو مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپناکر دار ادا کر یں گے۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق ایک صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور خصوصاًمحکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کر کے کامیاب بنائیں۔
علاوہ ازیں پولیو مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب 15 فروری،بروز ہفتہ،صبح 11 بجے ،ٹی ایچ کیو حضرو میں ہو گی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ہوں گے۔
