Tue
21
Apr
2026

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر ظفر اقبال رحمانی کی طر ف سے محکمے سے متعلق بر یفنگ دی۔بر یفنگ دےتے ہوئے انہوں نے شر کاءکو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں آبادی کے اضافے کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ بہبود آبادی اٹک اس ضمن میں عوام الناس میں آگاہی مہم بھی چلارہی ہے۔
ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زیادہ آبادی پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہے اس لیے ضروری ہے کہ عوام بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو میں لانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔
