Tue
05
May
2026

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوںمیں 03ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1886گرام چرس ،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 01رائفل 12بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش جمریز ولد شہباز خان سکنہ حمیدتحصیل حضرو سے 1076گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروش حامود ولدمحمد فائق ساکن شادی خان تحصیل حضرو
سے 810گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے ظہورعلی شاہ سے رائفل 12 بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
