ڈی پی او اٹک کی فتح جنگ میں کانسٹیبل عثمان مرحوم کے گھر آمد 

ڈی پی او اٹک کی فتح جنگ میں کانسٹیبل عثمان مرحوم کے گھر آمد 

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او اٹک کی ڈی ایس پی فتح جنگ کے ہمراہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی تعزیت

 اور فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر آمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ کے ہمراہ ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ

 

 

 بحیثیت کمانڈر ڈسٹرکٹ پولیس اٹک آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اٹک پولیس محمد عثمان مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔