ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری 

ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری 

جنڈ (ظفر اقبال/ ڈیلی اٹک نیوز)ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی ڈی ایس پی آفس میں جنڈ میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

 اس موقع پر ایس ایچ او جنڈ  نیاز احمد بھی موجود تھے ڈی ایس  پی جنڈ نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد یہ ہے کہ سائلین کو انصاف فراہم کیا جا سکے پویس عوام کی خدمت  اور ان کے تحفظ کے لئے ہی اپنا فرض سر انجام دیتی ہے اگر کسی کے ساتھ محکمہ پولیس کا کوئی اہلکار زیادتی کرتا ہے تومیرے علم میں لازمی لائی جائے اس اہلکار کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی ہر صورت میں عمل میں لائی جائے گی ۔میں آپ کو یہ یقین بھی دلاتا ہوں کے کے آپ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اس سلسلے میں آپ سے گزارش ہے کہ پولیس کو اصل حقائق بتائیں جائیں  اور ان کے ساتھ تعاون کیا جائے آپکی مدد کی بغیرپولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

 پولیس اور عوام میں باہمی اعتماد و تعاون کا رشتہ مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے سماج دشمن عناصرفائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیںجنھیں ہم سب نے مل ناکام بناناہے ۔