درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد

 درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور عین عبادت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار تین میلہ چوک اٹک پرشجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت شجر کاری،صفائی اور انسداد تجاوزات مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے افسران اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں اٹک میںایک لاکھ چالیس سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔اس اہم مہم میں تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے اپنی کاوشیں کر رہے ہیں۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ تحصیل سطع پر اسسٹنٹ کمشنرز اس اہم مہم کی نگرانی کر رہے

ہیں۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے اس موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی کلین اینڈ گر ین مہم کے دوران کا وشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔