ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم، ضلع بھر کے پر ائس مجسٹر یٹس، افسران اور ممبران پرا ئس کنٹرول کمیٹی بھی موجود تھے۔اجلاس کے شر کاء کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے۔ڈی سی اٹک نے تمام پر ائس مجسٹر یٹس کو ہد ایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی منڈیو ں میں نیلامی کے عمل کی 

 

نگرانی کریں اور اس کے ساتھ تمام ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے انجمن تاجران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیائے ضروریہ کا سٹاک رجسٹر رکھیں اور اس میں تمام اشیاء کو باقاعدگی سے انداراج کیا جائے۔