Thu
16
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق کنٹرول کے ذریعے موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کرولا گاڑی نمبرایل ڈبلیو بی133 ماڈل2005لاہور سے چوری ہوئی ہے اطلاع پاتے ہیں موٹر و ے پولیس کے افسران چوکس ہو گئے بعد ازاں مذکورہ گاڑی جب پشاور موٹروے پر صوابی کے قریب سے گزر رہی تھی تو ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر شاویز اور سب انسپکٹرسید سلطان نے مطلوبہ گاڑی کو ٹریس کر لیا اور گاڑی کا پیچھا کیا جس پر ملزم نے گاڑی بھگا دی لیکن کچھ دیر کی تگ ودو کے بعد گاڑی روک لی گئی اور ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم اکرم دل سکنہ صوابی کو گرفتار کرلیاابتدائی قانونی
کارروائی کے بعد گاڑی کے اصل مالک کو اطلاع کردی گئی ہے۔ اور مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ چھوٹا لاہور، صوابی کے حوالے کردی گئی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے افسران کو شاباش دی۔
