ہماری تنظیم کا مقصد معاشرہ کے پسے ہوئے طبقہ کی آواز بلند کرنا ہے، نرگس جبیں

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ) انٹر فیتھ ہیومن رائٹس پاکستان کی مرکزی صدر نرگس جبیں نے کہا ہے کہ معاشرہ کے پسے ہوئے طبقہ کی آواز بلند کرنا اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے ہماری تنظیم دن رات کوشاں ہے
تھانہ کچہری ،سرکاری ہسپتال اور جہاں بھی سماج دشمن منشیات فروش ،جوئے کے اڈے ،فحاشی کے اڈے قائم ہوں انکے خلاف مقامی لوگ بھر پور طریقہ سے آگے بڑھیں ہماری تنظیم آپ کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترجمان پی ٹی آئی و چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی عمران خان ،صاحبزادہ پیر جواد فیصل،سمعیہ شیرازی ،محمد عمران چشتی کے ہمراہ صدر پیر میاں محمد صفدرکی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع عمران خان ،جواد فیصل سمعیہ شیرازی اور عمران چشتی نے بھی خطاب کیا۔ میں کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار مذہب ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اس عظیم ہستی سرکار دو عالم محمد ؐ کے امتی ہیں جنہوں نے آج سے پندرہ سو سال قبل انسانوں یہاں تک کہ حیوانوں کو بھی حقوق دیئے۔
انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت سے کم نہیں انٹر فیتھ ہیومن رائٹس تنظیم کی انسانی حقوق ککے لئے خدمات قابل ستائش ہیں اس حوالہ سے حضرو کے رہائشیوں کو جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ ہمارے عہدیداران سے رابطہ کر سکتے ہیں ان شاء اللہ غریبوں مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کے کام آنا ہماری تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد ہے اس موقع پر سابق سٹی صدر طاہر پرویز ،ممبر کور کمیٹی ظہور آرائیں ،ذمرد خان ،لالا عبد القیوم،شیر افضل خان ،مبارک خان ،گل خان گلو،نزاکت خان ،اقبال ساغر سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔
