Fri
17
Apr
2026

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اطلاعات کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کیلئے خون کی اشد ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی
کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں
