جلد ہی حکومت کو بوریا بستر گول ہونے والا ہے، ناصر خان بنگو

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز) پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو نیب کے نوٹسز اور پیشیاں نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔
نیب گردی سے حکومت کی نا اہلی کو چھپایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ناصر خان بنگو نے کہا کہ بلاول بھٹو کو سپریم کورٹ آف پاکستان کلین چٹ دے چکی ہے بلاول بھٹو کی بڑھی مقبولیت اور قومی اسمبلی میں عوامی امنگوں کے عین مطابق بے مثال خطاب پنجاب میں عوامی رابطہ مہم حکومت کیلئے پریشانی کا باعث ہے جس سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو جیلوں اور ہتھکڑیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا نہ ہی عوام کے مسائل کو کسی بھی فورم پر اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے الزامات گالم گلوچ مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا ان کی کارکردگی صفر ہے جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کی قلعی کھل چکی ہے
ب چور چور کر چورن نہیں زیاد ہ دیگر تک نہیں بکے گا عوام ان کی حقیقت جان چکے ہیں کرپٹ ٹولہ عمران کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے ہیںاور یہ خود مافیا ز کے سربراہ بن چکے ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے اور یوٹرن خان ابھی تک وزیر اعظم ہائوس کو بھی کنٹینر سمجھ کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جلد ہی حکومت کو بوریا بستر گول ہونے والا ہے عوام پر مسلط اس عذاب سے قوم کو جلد نجات ملے گی ۔
