تربیلہ موڑ کے قریب موٹرسائیکل کو حادثہ،2افراد جاں بحق

 تربیلہ موڑ کے قریب موٹرسائیکل کو حادثہ،2افراد جاں بحق

حضرو  (ڈیلی اٹک نیوز ) تربیلہ موڑ کے قریب حضرو سے کامرہ جانے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار

 گر کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جمشید مسیح اور نصر مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے 
دونوں کا تعلق کامرہ سے ہے۔

 

 نصر مسیح والدین کا اکلوتا بیٹا تھا حادثہ کی اطلاع

 

ملتے ہی دونوں گھروں میں کہرام مچ گیا ۔