پی اے سی انتظامیہ میٹنگ میں ہونیوالےفیصلوں پر عملدرآمد کرے، امجد بیگ

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) مو ضع کمالہ تحصیل حضرو کے نمبر دار ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی کا مرہ ، فنانس سیکرٹری ضلعی مرکزی میلاد کمیٹی اٹک
، ڈپٹی کنوینئر عوامی ایکشن کمیٹی کا مرہ امجد بیگ نے کہا ہے کہ پی اے سی انتظامیہ ہمارے ساتھ جو میٹنگ کرتی ہے اس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو تا ہے جس طرح گز شتہ میٹنگ جو ایکشن کمیٹی کے عہدیداران اور پی اے سی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہوئی تھی اس میں طے ہوا تھا کہ آج سے 11موضع جات کے مقامی رہائشی لو گ اپنے قومی شناختی کارڈ پر کا مرہ اٹک والا راستہ استعمال کر سکیں گے جس پر تا حال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار امجد بیگ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی لسٹ کے مطابق بے روز گارنوجوان بھرتی کیے جائیں گے لیکن ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سے ابھی تک صرف 3 نوجوان ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے ہیں
جبکہ اس کے بر عکس ہمارے ایک سیاسی لیڈر کے تقریبا 200 افرادبھرتی کیے گئے ہیں یہ ان 11موضع جات کے ساتھ زیادتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ میٹنگ میں جو بھی فیصلے کیے جائیں ان کو تحریری شکل میں لانا ضروری ہے اور گز شتہ میٹنگ کے فیصلو ں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ۔
