یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کی ملک شاہان حاکمین سے ملاقات

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (وائی ایس او)کے وفد کی طالب علم رہنما حافظ عبدالواحد کی قیادت میں سابق رکن پنجاب اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ملک شاہان حاکمین خان سے ملاقات
وفد نے ملک شاہان حاکمین کو بتایا کہ یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک انتہا متحرک تنظیم ہے جو طلبا و طالبات کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے یہ تنظیم تعلیم کے جدید نظریئے پر ایک مہذب اور منظم طریقے سے طلباء کے اندر کام کر رہی ہے ملک شاہان حاکمین خان نے ان کے جذبے کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس نشست میں تعلیم اور اس سے متعلقہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ملک شاہان حاکمین خان سے اپنے اٹک سٹی اور نواح سے انتہا متحرک نوجوان طلباء کنونشن کے لیے وقت مانگا۔
ان عہدداران نے ملک شاہان حاکمین کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل کو کنونشن میں تشہیر کرنے کا لائحہ عمل طے کیا یہ ملاقات نوجوان سیاسی رہنما شمس الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی اس موقع پر معروف مذہبی شخصیت سید واجد شاہ اور پیپلز پارٹی شہداء بھدری کے سیاسی جانشین وقار احمد اعوان بھی موجو د تھے ۔
