پنڈی گھیب،لاہور ہائیکورٹ سے25 افراد کی ضمانت منظور

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز )اٹک کیس میں جن 86 افراد کو 4437 سال کی مجموعی سزا ہوئی تھی ان میں سے 25 افراد کی آج 19 فروری بروز بدھ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں رٹ کی سماعت تھی۔
ڈویژن بنچ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 25 اسیران کی 2 لاکھ روپے فی مچلکہ پر ضمانت منظور کرلی ہے۔مصدقہ فیصلہ آنے کے بعد جلد ان افراد کی رہائی ہو جائے گی ، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں باقی افراد کا کیس بھی کورٹ میں فائل کیا جائے گا۔ ضمانت پر رِہا ہونے والے 25 افراد میں 1۔شبیر حسین ولد نور الہی نکہ کلاں2۔غلام سرور ولدمحمد رمضان نکہ کلاں 3۔اختر محمود ولد حافظ خضر حسین نکہ کلاں 4۔گلزار احمد ولد ممریز خان چکی 5۔میاں محمد ولد غلام عیسی نکہ کلاں6۔محمد حسن ولد محمد اشرف نکہ کلاں7۔اکبرخان ولد محمد اشرف نکہ کلاں 8۔عاطف الرحمن ولد گل محمد پنڈی گھیب 9۔غلام مرتضی ولد شیر محمد پنڈی گھیب 10۔محمد ندیم ولد محمد اکبر پنڈی گھیب 11۔محمد عارف ولدحافظ نور احمد نکہ کلاں12۔محمد الطاف ولد محمد سرفراز ڈھوک سیدھن13۔جلیل احمد ولد
غلام عیسئ نکہ کلاں 14۔ارشد محمود ولد خضر حسین نکہ کلاں 15۔طارق محمود ولد گودرڈ خان نکہ کلاں 16۔ریاست علی ولد قاسم خان نکہ کلاں 17۔نور حسین ولد محمد حسین توت18۔محمد تبسم خلیل ولد محمد حنیف پنڈی گھیب 19۔مرسلین حیدر ولد غلام حیدر نکہ کلاں 20۔حافظ محمد اعجاز ولد محمد صادق ڈھوک اعوان21۔محمد شہاب ولد محمد رمضان پنڈی گھیب 22۔خرم شہزاد ولد محمد اقبال پنڈی گھیب 23۔عاطف ندیم ولد غلام شبیر پڑی 24۔ثاقب الرحمن ولد سیف الرحمن نکہ کلاں 25۔محمد الیاس ولد عبدالمالک نکہ کلاںشامل ہیں۔
