جنڈ پولیس کا جوئے پر چھاپہ،15 گرفتار،2 فرار،4 اصیل مرغ بھی اندر

جنڈ پولیس کا جوئے پر چھاپہ،15 گرفتار،2 فرار،4 اصیل مرغ بھی اندر

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ  اور ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کی سربراہی تحصیل جنڈ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری 

جنڈ پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 15 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے قماربازی میں مصروف 15 قماربازوں علی فرازولد محمد داؤد ساکن مٹھیال ، محمد آصف ولد نور خان ساکن کوٹ فتح خان فتح جنگ ، شہزاد احمد ولد محمد اسحاق سکنہ پنڈی گھیب ، محمد جہانگیر ولد نور حسین ساکن ڈھلیاں پنڈی گھیب ، ثاقب عباس ولد مشتاق احمد ساکن پنڈی گھیب ، مبین اکرم ولد محمد اکرم ساکن فتح جنگ ، محمد فرہاد ولد محمد ریاض ساکن فتح جنگ ، ساجد محمود ولد نجب خان ساکن جانگلہ پنڈی گھیب ، مدثر محمود ولد محمد یعقوب ساکن چھپڑی جنڈ ، عابد محمود ولد پرویز اختر ساکن ڈھلیاں پنڈی گھیب ، امداد حسین ولد کرم داد ساکن ڈھلیاں پنڈی گھیب ، شاہد حمید ولد عبدالحمید ، شفقت علی ولد محمد صدیق ، محمد طارق ولد نور محمد سکنائے مٹھیال ، 

 

حمزہ ولد محمد افضل ساکن کھڑپہ پنڈی گھیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جو مرغ لڑائی میں مصروف پائے گئے کو گرفتار کر کے قماربازوں کے قبضہ سے نقد رقم پڑ ایک لاکھ روپے ، 4 اصیل مرغ ، ایک بلینو گاڑی مالیتی 6 لاکھ روپے ، 19 موبائل مالیتی 2 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔جبکہ دو افراد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔