گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا،چنگیز خان

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے دھڑوں کی شمولیت ہمارے گروپ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے
ہماری سیاست حلقہ عوام کی فلاح وبہبود کے گرد گھومتی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی آواز بلند کی ہے اور اہلیان چھچھ کے مسائل کو اپنا سمجھا ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے کونے کونے سے عوامی محبتوں کے پیغامات ارسال ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسہ میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر شرکاء تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گائوں ویسہ سے کے اہم بڑے سیاسی دھڑے خان جاوید خان ،جمشید خان ،رفیق خان ،قاسم شاہ،زاہد خان نے ساتھیوں سمیت چنگیز خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔
تقریب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر خان جاوید خان نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں جو ہوا سو ہوا چنگیز خان ہمارے بھائی ہیں آئندہ جس ٹکٹ پر بھی ہوں اور جس کے ساتھ ہوں انکی غیر مشروط ضمایت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ الیکشن میں انکی ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے ،جاوید خان نے مزید کہا کہ ہمیں اور بہت سارے دوستوں کو احساس ہو گیا ہے کہ چنگیز خان چھچھ کیلئے ایک انمول تحفہ ہیں جو ہر وقت بلا تفریق عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر ملک حمید اکبر نے میزبان اور شرکاء تقریب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چھچھ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں چنگیز خان اور حمید اکبر نے شیخ حامد محمود اور سابق نائب ناظم منور خان سے خصوصی اور اہم ملاقات بھی کی ۔
